Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

وہ یورپی ملک جو رہائش اختیار کرنیوالوں کو کروڑوں روپے ادا کرے گا

وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا
شائع 23 مارچ 2025 04:38pm

دنیا کے مختلف ممالک غیر ملکیوں کو مفت رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

وہیں اب بیرونِ ملک جانے کے شوقین افراد کیلئے یہ اچھا موقع ہے کیونکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جو مفت رہائش کے ساتھ کروڑوں روپے بھی ادا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے ایک خوبصورت خطے ترینتینو میں منتقل ہونے والے افراد کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔

اس منصوبے میں شامل خطے کے 33 قصبوں کو اس کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا، ورنہ دوسری صورت میں رقم واپس کرنا ہوگی۔

وہ ملک جو وہاں رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کو لاکھوں روپے دے رہا ہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ اٹلی کے بیشتر حصوں میں نوجوان کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے وہاں کی معیشت پروان نہیں چڑھ رہی اور سماجی زندگی کو بھی نقصان لاحق ہے۔ جنوبی اٹلی میں اس کا حل ایک ڈالر میں گھر فروخت کے منصوبوں کی شکل میں نکالا گیا ہے مگر ترینتینو میں منفرد حکمت عملی کو اختیار کیا گیا ہے۔

اٹلی کے خطے ترینتینو کی مقامی حکومت نے آئندہ دو سالوں میں اس منصوبے کے لیے ایک کروڑ یورو مختص کیےہیں جس سے حکومت کا خیال ہے ایسا کرنے سے وہاں کی سپلائی چین کو فائدہ حاصل ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی۔

وہ ممالک جو مفت شہریت کے ساتھ آپ کو رہائش کیلئے پیسے بھی دیتے ہیں

اس منصوبے کے تحت وہاں منتقل ہونے والوں کو 80 ہزار یورو معاوضہ اور 20 ہزار یورو گھروں کی تزئین نو کے لیے فراہم کیے جائیں گے اس کے علاوہ وہاں رہنے والا ہر 3 جائیدادیں خرید سکے گا، اس سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

45 سال سے کم عمر افراد جو اس خطے میں پہلے سے مقیم ہوں گے، انہیں اس پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Italy

Europe