Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

قومی ون ڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی
شائع 23 مارچ 2025 11:05am

کیویز کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے ون ڈے اسکواڈ میں شامل 9 کھلاڑی لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ جانیوالے کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، اوپنر عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

گیند چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کی اجازت ملنے پر پاکستانی بولرز نے کیا کہا؟

نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

دوسری جانب 5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

sports

odi cricket

Pakistan vs New Zealand