Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

سندھ میں منکی پاکس کا پہلا کیس بنا سفری تاریخ کے سامنے آگیا

متاثرہ شہری کو فوری طور پر سرکاری اسپتال میں آئسولیٹ کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 2 دن پہلے

سندھ میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق، متاثرہ شخص کراچی کے ضلع ملیر کا 29 سالہ رہائشی ہے، جس کی کوئی سفری تاریخ نہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق، مریض میں 15 مارچ کو منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ میں اس کی تصدیق ہو گئی۔

متاثرہ شہری کو فوری طور پر سرکاری اسپتال میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پہلے اہلیہ میں منکی پاکس کی علامت ظاہر ہوئیں بعد میں مریض متاثر ہوا، مریض کی اہلیہ کا سفری پس منظر بیرون ملک کا ہے۔

sindh

Monkeypox