پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشت گردوں کا 7واں حملہ ناکام
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو گئے
پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں سرچ آپریشن پر مامور تھیں جب کوٹ مبارک کے قریب دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔
حملے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
terrorist attack
KPK Punjab Border
مقبول ترین