Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

حوثیوں کا اسرائیل میں بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

عسکری ہدف کو 'فلسطین 2' ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا
شائع 2 دن پہلے

یمن کے حوثی گروپ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اس نے 48 گھنٹوں کے اندر تیسری بار اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمن میں حوثی جماعت نے جمعرات کی شب اعلان کیا کہ اس نے جنوبی اسرائیل کو ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثیوں نے حملے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن یہ اقدام 48 گھنٹوں میں تیسری بار کیا گیا ہے، جس سے اسرائیل کے خلاف خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے

حوثیوں کے عسکری ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں ”ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا“۔ ابھی تک غیر جانب دار ذرائع سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں جن سے حوثی دعوے کی تصدیق ہو سکے۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں بتایا کہ ”ہماری مسلح فورسز نے یافا کے علاقے کے جنوب میں اسرائیلی دشمن کے عسکری ہدف کو ’فلسطین 2‘ ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا اور کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا“۔

حوثی گروپ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کے اہم ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، اور اس بار انہوں نے ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا۔ یہ حملہ اسرائیل کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے، کیونکہ بن گوریان ایئرپورٹ عالمی سطح پر مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کی سمت سے داغے جانے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی روک دیا۔

Israel

Houthis

attack

Ben Gurion Airport