آئی ایم ایف اپریل سے پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت پر رضامند
آئی ایم ایف نے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت دے دی، پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اصولی طور پر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔ بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کیلئے حتمی کوششیں کی جا رہی ہے۔
عالمی برادری سے 10 ارب ڈالر فراہمی کے وعدے میں صرف ایک تہائی رقم موصول ہوئی۔
حکومت نے آئی ایم ایف سے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ کیلئے رجوع کیا ہے۔ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیشرفت سامنے آئے گی۔