امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
صدر ٹرمپ کی فنڈز کی بندش پر کولمبیا یونیورسٹی نے گھٹنے ٹیک دیے، کیمپس سے گرفتاریوں کی اجازت دے دی، ماسک پہننے پر بھی پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی فنڈز کی بندش کا شکار امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کو بالآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ماننا پڑگئی۔
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے مظاہروں، سکیورٹی اقدامات اور شعبہ مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنی پالیسی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اسے بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
نئے اقدامات کے تحت یونیورسٹی 36 اسپیشل افسر تعینات کرے گی جو کیمپس سے لوگوں کو گرفتار کرنے اور بے دخل کرنے کے اہل ہوں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس بنیاد پر ٹرمپ نے یونیورسٹی کی چار سو ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کر دی تھی۔
Comments are closed on this story.