Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
23 Ramadan 1446  

پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو ریلیف دیتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، یہ کمی تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی مسافر ٹرینوں پر لاگو ہوگی۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کے تینوں دنوں کی بکنگ پر ہوگا، تاکہ مسافر عید کے موقع پر سستے کرایوں پر سفر کر سکیں۔ تاہم، ریلوے حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

یہ اقدام پاکستان ریلوے کی طرف سے عوامی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مزید آسانی اور سستی فراہم کی جا سکے۔

سانحہ جعفر ایکسپریس؛ کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل کا گیارہواں روز

دوسری جانب سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس گیارہویں روز بھی معطل ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگی۔

Pakistan Railways

eid ul fitr 2025