Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

لاہور میں پکڑے گئے خودکش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے

دوران ٹریننگ نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا، خودکش بمبار
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2025 10:39am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے برکی سے پکڑے جانے والے خودکش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔ خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ برکی سے خودکش بمبار سے تفتیش کی گئی ہے، گرفتار بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ خودکش بمبار گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے، گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اسے نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس؛ 4 ماہ بعد سی ٹی ڈی کا عبوری چالان عدالت میں جمع

ترجمان کے مطابق مقامی سہولت کارعلی نے خودکش بمبار کو 3 دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فرام کی، مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ خودکش بمبار کو 15 مارچ گرفتار کیا تھا، جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا۔

lahore

CTD

lahore police

Punjab police