Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق

نائجر حکومت کا ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
شائع 3 دن پہلے

افریقی ملک نائجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کر رہے تھے۔

نائجر نے امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق معاہدہ ختم کردیا

دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر اور لوگوں کو نشانہ بنایا ،حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی، متعدد زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں جن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نائجر وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

نائجر کی نئی فوجی حکومت نے ’ویگنر گروپ‘ سے مدد مانگ لی

وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ حملہ دوپہر کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کے لیے موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ شدید مسلح دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر کر اپنی درندگی کا مظاہرہ کیا ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملہ آوروں نے مقامی بازاراور گھروں کو بھی آگ لگا دی ہے

وزارت نے اس حملے کے ذمہ داروں کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا ہے جو مالی اور برکینا فاسو کی سرحدوں کے قریب واقع ہے، جہاں سالوں سے اسلامی ریاست اور القاعدہ سے وابستہ شدت پسند سرگرم ہیں۔

Niger

44 killed

terrorist attack mosque