پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر ایک ہی روز ہونے کا قوی امکان
پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر ایک ہی روز ہونے کا قوی امکان ہے جس کی ماہرین فلکیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔ پاکستان میں 30 مارچ کو چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔ 30 مارچ کو دنیا کے اکثرحصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی۔ کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔
متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا اور 30 مارچ کو چاند اُن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جہاں موسم صاف ہوگا۔
ماہر فلکیات کے مطابق 29مارچ کو امریکا میں چاند ٹیلی اسکوپ کی مدد سے نظر آنے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
اُدھر عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔