Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

ٹیسلا گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو ٹرمپ نے خبردار کر دیا، بڑی سزا کا اعلان

ہم آپ کی تلاش میں ہیں، ٹرمپ کا پیغام
شائع دن پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے بڑی سزا دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ ٹیسلا کاروں کی توڑ پھوڑ میں ملوث پائے گئے انہیں 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیسلا کو سبوتاژ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، بشمول وہ لوگ جو اس کو فنڈ دیتے ہیں۔ ہم آپ کی تلاش میں ہیں!!!“

رپورٹ کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی نے ٹیسلا پراپرٹی پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا تھا۔ انہوں نے ایسی تحقیقات شروع کرنے کا عہد کیا ہے جس میں ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، بشمول وہ لوگ جو خفیہ طور پر ان جرائم کی مالی اعانت اور انتظام کر رہے تھے۔

ٹرمپ کو حکومت کو جھٹکا: امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحقیقات کرتے رہیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے، بشمول وہ لوگ جو خفیہ طور پر ان کو فنڈ فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹیسلا سروس سینٹر پر رات گئے ایک پراسرار حملہ ہوا تھا، جس سے کم از کم پانچ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی، ان میں سے دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”دہشت گردی“ قرار دیا تھا اور کہا تھا ہے کہ تشدد کی سطح ”پاگل پن اور انتہائی غلط“ ہے۔

Donald Trump

Sabotaging Tesla Cars

Could Face Up

20 Years In Jail