وفاقی وزیر توانائی سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی ملاقات، ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک اور ماہرین کی ملاقات ہوئی جس میں مٹیاری ، مورو، رحیم یارخان ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اویس لغاری سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین اور ماہرین نے ملاقات کی ہے جس میں مٹیاری، مورو، رحیم یارخان ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر وفاقی وزیر توانائی اور عالمی بینک کے ماہرین نے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے ماہرین کے ساتھ ملاقات میں منصوبے کی فزیبلٹی اور فوائد پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری
وزیرِ مملکت عبدالرحمن کانجو بھی ملاقات میں شریک تھے جس میں منصوبے کے مختلف پہلو زیرِ بحث آئے، وفاقی وزیر توانائی نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے کنٹرول کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان کی توانائی کی پائیداری کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، منصوبے کی کامیابی کیلئے ”رائٹ آف وے“ کے مسئلے کے مؤثر حل کی ضرورت ہے، اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے توانائی کے نظام میں بہتری لانا ہے۔