Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور

اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری
اپ ڈیٹ دن پہلے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے پی اسکیموں کے لیے فنڈزمختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 250 ملین روپے کی منظوری، 1,000 بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز کے قیام کے لیے حکومتی سرمایہ کاری اور سپریم کورٹ کے احکامات پر آسٹریلوی کمپنی کو 24.556 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کے لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں ایگزیم بینک کو 330 ارب روپے کا ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا پہلے اجلاس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے پہلے اجلاس میں پاکستان میں صارفین کے تحفظ، بلاک چین مائننگ اور قومی بلاک چین پالیسی کی اہمیت پر تبادلہ خیال اوربین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سی ای او بلال بن ثاقب نے کرپٹو سیکٹر بارے چیلنجز اور مواقعوں سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے کرپٹو صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ریگولیٹری وضاحت کی ضرورت پر زور دیا،

انہوں نے پاکستان کی اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دی۔

وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثہ جات میں پاکستان کے مستقبل کو تشکیل دینے میں کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کرپٹو کونسل تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد کرنے کا پلیٹ فارم ثابت ہوگی، اجلاس میں مقامی حقائق کی بنیاد پر کاروباری اور ریونیو ماڈل بنانے پر زور دیا گیا۔

ECC

Finance minister

اسلام آباد

Ministry of Defence

Muhammad Aurangzeb