راولپنڈی میں پلازے کا ایک حصہ گر گیا، ملبے تلے افراد کے دب جانے کا خدشہ
راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے ٹرانسفارمر چوک میں پلازے کا ایک حصہ گرگیا۔ ملبے تلے افراد کے دبنےکا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹرانسفارمر چوک میں جاری کھدائی کے دوران پلازے کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا، ملبے سے 2 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ میں پانی کی شدید قلت، خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ
ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال منتقل کیے گئے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ امدادی کارکن ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کر رہے ہیں، کھدائی کے دوران پلازے کا عقبی حصہ زمین بوس ہوا۔
راولپنڈی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، خشک سالی کے پیش نظر ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ
انجینئرز کی ٹیم نے متاثرہ عمارت کا جائزہ لیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران کا جائے وقوعہ کا دورہ اورعمارت پرپولیس تعینات کرنے کا حکم دیا۔