Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے

گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئر پورٹ پراستقبال کیا
شائع 21 مارچ 2025 09:28am

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب دورے پر ہیں۔ وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے۔ جہاں گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئر پورٹ پراستقبال کیا۔

وزیراعظم نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اُمت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا او ر باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Saudia Arabia

PM Shehbaz Sharif