Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

سویڈن میں ہیلی کاپٹر برفانی تودے کی زد میں آگیا

پائلٹ نے برفانی تودے کو آتے دیکھا تو ہیلی کاپٹر کو اڑانے میں کامیاب نہ ہو سکا
شائع 2 دن پہلے

سویڈن کے ابسکو نیشنل پارک کے قریب ایک ہیلی کاپٹر برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ حادثہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے۔ جن میں سے پانچ افراد محفوظ رہے، جبکہ دو افراد لاپتہ ہو گئے تھے، تاہم اب انہیں تلاش کر لیا گیا ہے۔

سمندری اور فضائی ریسکیو سینٹر کے ترجمان نکلاس لنڈین نے سویڈش اخبار ایکسپریسن کو بتایا کہ حادثے کا شکار افراد ہیلی اسکیئنگ میں مصروف تھے۔ اس دوران برفانی تودہ گرا، جس نے ہیلی کاپٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو کوآرڈینیشن نارتھ کے انٹرنل کمانڈر آندرے واپلان نے کہا کہ جو پانچ افراد برفانی تودے کی زد میں نہیں آئے، وہ جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہیں۔

ہیلی کاپٹر کمپنی کے سی ای او کے مطابق، پائلٹ اس وقت ہیلی کاپٹر میں اکیلا تھا اور جب اس نے برفانی تودے کو آتے دیکھا تو وہ ہیلی کاپٹر کو اڑانے میں کامیاب نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں وہ بھی برفانی تودے میں بہہ گیا۔

ریسکیو آپریشن میں مختلف امدادی ٹیموں کے ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں، جن میں ناروے کی ریسکیو سروس کا ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔

یہ واقعہ ابسکو نیشنل پارک کے مغرب میں کارساواگے کے قریب پیش آیا۔

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق، ابسکو اور رکسگرانسن کے پہاڑوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ پانچ میں سے تین درجے پر ہے، جو کہ ایک نمایاں خطرے کی سطح سمجھی جاتی ہے۔

Sweden

helicopter crash

avalanche

Abisko Avalanche