لاہور: لڑکی چھیڑنے سے منع کیوں کیا؟ امیر زادے نے کیفے کے عملے پر گولیاں چلا دیں
فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کا سیکیورٹی گارڈ زخمی، جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کیفے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک امیرزادے نے کیفے کے عملے پر گولیاں چلا دیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیفے کے عملے نے ملزم کو وہاں موجود ایک لڑکی کو ہراساں کرنے سے روکا۔
فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کالے رنگ کی ویگو ڈالے میں آئے تھے، جس پر جعلی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگے ہوئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
lahore
cafe firing
مقبول ترین