Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

ترکیہ: اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی، احتجاج شدت اختیار کر گئے

حکومت نے استنبول میں 4 روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی
شائع دن پہلے

ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف اوراستنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ، استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹیز کے کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پرحکومت مخالف مظاہرے ، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے میئر کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف اوراستنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ، استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹیز کے کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پرحکومت مخالف مظاہرے ، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے میئر کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے استنبول میں چار روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

استنبول کے میئر مبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

استنبول کے میئر اور صدر رجب طیب اردوان کے بڑے حریف اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکیہ میں کشیدگی بڑھ گئی۔ استنبول اور انقرہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف احتجاج شروع ہو گئے، جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے اور ”امام اوغلو کو رہا کرو“ کے نعرے لگاتے رہے۔ کئی مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس پر مشتعل افراد نے جوابی نعرے بازی اور پتھراؤ کیا۔

معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز؛ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

استنبول میں بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے استنبول میں چار روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے اہم مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اکرم امام اوغلو کی گرفتاری ترکیہ میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر سکتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مزید سخت موقف اپنا سکتی ہیں۔ صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

protests

Tensions

Ekrem Imamoglu's arrest