امریکا کی ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھیجے گئے خط میں نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دیدی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اعلیٰ حکام کو لکھے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
امریکا ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوئے تو شاید دنیا ختم ہوجائے، ٹرمپ
امریکا کا 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ خط میں امریکا اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ساتھ تہران کو دھمکی بھی دی گئی کہ اگر اس نےجوہری پروگرام جاری رکھا تونتائج بھگتنا پڑیں گے۔
امریکی صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی قیادت کو خط بھیجا تھا جب کہ وائٹ ہاؤس نےخط کے مندرجات سے اسرائیل، یواے ای اورسعودی عرب کو بھی آگاہ کیا تھا۔