Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسین نے مزید انکشافات کر دیے، ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول

کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحرحسین کا ویڈیو بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا
اپ ڈیٹ دن پہلے
Karachi Weed Case: Arrested Suspect’s Video Confession - Aaj News

کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحرحسین کا ویڈیو بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا، ساحر حسین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک دوست یحییٰ کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ میں ارمغان کا کبھی بھی دوست نہیں رہا، میری دوستی مصطفیٰ عامر سے تھی۔

کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحرحسین نے مزید انکشافات کر دیے۔ آج نیوز کو ملزم ساحرحسن کا ویڈیو بیان موصول ہوگیا جس میں ملزم نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایک دوست یحیی کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحیی کا کزن میرا دوست تھا اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔

ملزم ساحرحسین نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے گھر پر نجی کوریئرکمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی، میری 2017 میں ارمغان سے ملاقات ہوئی۔ ارمغان 2016 سے منشیات فروخت کر رہا تھا، ارمغان کی جیل میں بلال ٹینشن سے ملاقات ہوئی تھی۔

معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے نے انکشافات کیے کہ مجھے سپلائی کی جانے والی ویڈ کیلی فورنیا امریکا سے منگوائی جاتی ہے، میں ارمغان کا کبھی بھی دوست نہیں رہا، میری دوستی مصطفیٰ عامر سے تھی۔

گرفتار ملزم ساحر نے بیان دیا کہ ملزم ارمغان بیرون ملک مقیم ضعیف العمر افراد کے پینشن کے پیسوں کا فراڈ کرتا تھا اسی طرح ملزم ارمغان دیکھتے ہی دیکھتے امیر ہوگیا۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ منشیات سے متعلق اس کی اہلیہ سب جانتی تھی، ارمغان اخری مرتبہ 15 جنوری کو شیراز کے ساتھ منشیات خریدنے گھر آیا اور میری بیوی سے بدتمیزی کی تھی۔

ملزم ساحر حسین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامرسے پہلی ملاقات 2022 میں ایک دوست معظم پٹیل نے کرائی تھی، میں اور مصطفیٰ عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے۔

ملزم ساحر نے پولیس کو مزید بتایا کہ مصطفی عامر اس کا اچھا دوست تھا، 4 جنوری کو مصطفی عامر نے اس سے منشیات لی تھی اور پیسے 5 جنوری کو دینے کا کہا لیکن پھر وہ کبھی واپس نہیں آیا۔

Mustafa Kidnapping case

Mustafa Murder Case

Armaghan

Sahir Hassan