Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

مایا علی شادی کب کریں گی؟

اداکارہ نے زندگی کی سب سے بڑی خوشی بتادی

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اورفیشن ماڈل مایا علی نے زندگی کی سب سے بڑی خوشی بتاتے ہوئے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

مایا علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

مایا علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ مایا علی نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

اس موقع پر انہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔

مایا علی نے اپنے کریئر کی ابتداء مختلف ٹی وی چینلز پروی جے کےطور پر کی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔سال 2012 میں ’ایک نئی سنڈریلا‘ میں انہیں پہلی بار مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا۔

مایا علی نہ صرف ٹی وی اسکرین پر بلکہ سلور اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ اعلیٰ بجٹ کی فلموں میں شاندار اداکاری کے باعث لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکی ہیں جن میں ’طیفا ان ٹربل‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ قابل ذکر ہیں۔

مایا علی کا اصلی نام مریم علی ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بہترین پرفارمنس دینے پر کئی دیگر ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ڈرامہ انڈسٹری میں ’من مائل‘، ’دیاردل‘، ’ایک نئی سنڈریلا‘ جیسے سیریلز کے ذریعے مایا علی نے شہرت حاصل کی۔