Aaj News

جمعہ, مارچ 21, 2025  
21 Ramadan 1446  

غزہ میں اسرائیل کی بدترین بمباری کے بعد زمینی آپریشن، 710 فلسطینی شہید

اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے 900 افراد شدید زخمی ہیں
اپ ڈیٹ دن پہلے

ماہِ صیام کے دوران غزہ میں اسرائیل نے بدترین بمباری کے بعد زمینی آپریشن شروع کر دیا۔ منگل سے اب تک 710 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 900 شدید زخمی ہیں، عرب میڈیا کے تازہ اعدادوشمار اورغزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، کئی زخمی تو ابتدائی طبی امداد نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

ماہِ صیام کے باوجود غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر دوسرے روز بھی بمباری جاری رہی، بدترین بمباری کے بعد اسرائیل نے زمینی آپریشن شروع کردیا۔

عرب میڈیا نے تازہ اعداد وشمار جاری کر دیے، رپورٹ میں غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ منگل سے اب تک 710 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، 900 شدید زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، کئی زخمی تو ابتدائی طبی امداد نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 100 کے قریب فلسطینی شہید ہوئے۔ 2 روز کے دوران 184 بچوں سمیت 440 کے قریب فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے بیت لاہیا پر بمباری میں چودہ فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سوگ منانے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کوخطرناک علاقہ قراردینے کے بعد مکینوں کی نقل مکانی شروع

نیتن یاہو کو گرفتاری کا ڈر؟ اسرائیل نے غزہ پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے دوبارہ کیوں شروع کیے؟

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن بھی شروع کردیا ہے، صہیونی فوج نے نیٹزارم کوریڈور پر قبضہ کر کے غزہ شہر کو دوبارہ دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ زمینی آپریشن وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں شروع کیا گیا ہے۔

ادھر وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے گیسٹ ہاؤس پر بمباری میں ایک غیر ملکی امدادی کارکن جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اہلکاروں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، کہا اسرائیل نے اقوام متحدہ کے دفتر کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ تمام ممالک اقوام متحدہ دفاتر کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں ۔

Ghaza

Israel's ground operation

bombing

UN headquarters