Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

خیبر میں فائرنگ سے قوم سپاہ کے رہنما حاجی نصیب آفریدی جاں بحق

فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے
شائع 19 مارچ 2025 06:13pm

خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قوم سپاہ کے رہنما حاجی نصیب آفریدی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

ضلع خیبر پولیس حکام کے مطابق باڑا بازار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قوم سپاہ کے رہنما حاجی نصیب آفریدی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

firing

خیبر پختونخوا

district khyber