Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

سکھر: کم سن فقیرنیوں نے دکاندار کو باتوں میں الجھاکر لاکھوں روپے چرا لیے، ویڈیو وائرل

دو بچیوں نے دکاندارکو باتوں میں الجھایا اور تیسری نے واردات کی
شائع 19 مارچ 2025 02:33pm

سندھ کے ضلع سکھر میں گدا گر لوٹ مار کرنے لگے، کم سن فقیرنیوں نے دکاندار کو باتوں میں الجھا کر لاکھوں روپے چرا لیے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

سکھر میں میانی روڈ پر واقع دکان سے 3 گدا گر بچیوں نے دکاندار کو باتوں میں الجھا کر10 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئیں۔

میاں چنوں میں چوری کی انوکھی واردات؛ منہ پر ٹیپ لگا کر بکریاں چرالی گئیں

میانی روڈ پر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، فوٹیج میں بچیوں کو دکاندارسے بات اور واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دو بچیوں نے پہلے دکاندارکو باتوں میں الجھایا اور تیسری نے واردات کی۔

آٹے کا تھیلا گرا کر موبائل مارکیٹ میں دکان لوٹ لی، واردات کی ویڈیو وائرل

سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں بچیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

sindh

Robbery

Sukkur

Sindh Police