Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

’ایبسلوٹلی ناٹ‘ ٹرمپ انتظامیہ تک پہنچ گیا، امریکا کا فرانس کو عمران خان کے انداز میں سخت جواب

فرانس نے امریکا سے اپنی تاریخی علامت واپس مانگ لی
شائع 18 مارچ 2025 05:23pm

امریکا نے فرانس کے اپنی تاریخی علامت، ”مجسمہ آزادی“ (Statue of Liberty) کو واپس کرنے کے مطالبے پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشہور انداز میں دوٹوک انکار کر دیا۔

یہ دلچسپ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب یورپی پارلیمنٹ کے فرانسیسی رکن رافیل گلکسمین نے کہا کہ امریکا اب ان اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا، جن کی بنا پر فرانس نے 1886 میں یہ مجسمہ تحفے میں دیا تھا، لہٰذا اسے واپس لے لینا چاہیے۔

ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ کو امریکی صدر کی دھمکی پر خط لکھ دیا

صحافیوں نے جب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولن لیویٹ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کسی روایتی سفارتی بیان کے بجائے کہا، ”ایبسلوٹلی ناٹ!“۔

یہ جواب عمران خان کے اس مشہور انٹرویو کی یاد تازہ کر گیا، جب انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا تھا کہ پاکستان، امریکا کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ یہ جملہ بعد میں ایک سیاسی استعارہ بن گیا، جسے ان کے حامی بہادری کی علامت سمجھتے ہیں، جبکہ ناقدین اسی جملے کی روشنی میں ان کا مذاق اڑاتے رہے۔

امریکا میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے پاکستان کو ساٹھ دن کی مہلت

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے فرانسیسی سیاستدان پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’میں اس بے نام فرانسیسی سیاستدان کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو آج آپ فرانسیسی کے بجائے جرمن بول رہے ہوتے!‘۔

ان کا یہ بیان دوسری جنگ عظیم میں امریکا کی جانب سے فرانس کی آزادی میں مدد کا حوالہ تھا، جب امریکی افواج نے جرمن نازیوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔

امریکی صدر نے اپنی منوانے کیلئے عدلیہ سے بھی ٹکر لے لی

سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس کے اس ”ایبسلوٹلی ناٹ“ والے جواب نے دھوم مچا دی ہے، اور کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’عمران خان کا ایکسپریس امپورٹ ورژن وائٹ ہاؤس پہنچ چکا ہے!‘ جبکہ کچھ نے اسے امریکا کا سخت مؤقف قرار دیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فرانسیسی سیاستدان اس دوٹوک انکار پر کیا ردعمل دیتے ہیں، یا پھر معاملہ محض ایک دلچسپ سفارتی نوک جھونک تک محدود رہے گا۔

imran khan

France

absolutely not

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

statue of liberty

TRUMP ADMINISTRATION