Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

چیمپئینز ٹرافی میں اربوں روپے کا نقصان، پی سی بی کا بھارتی میڈیا کے دعوے پر سخت رد عمل

کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے، ترجمان پی سی بی
شائع 18 مارچ 2025 04:42pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اربوں کے نقصان کے بھارتی بیان پر پی سی بی کا سخت رد عمل سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک بڑے مالی مسائل کا سامنا ہے۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر پی سی بی کو تقریباً 869 کروڑ روپے (85 ملین ڈالر) بھاری رقم کا نقصان ہوا ہے کیونکہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک ہی میچ اپنی سرزمین پر کھیلا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی من گھڑت اور بے بنیاد خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

62 سال کی عمر میں ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں بنا رہا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اورگیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جب کہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ہمیں ادا کرے گا۔

PCB

Icc Champions Trophy 2025

indian media fake claims