Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ پر تنقید

اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے، وزیر دفاع
شائع 18 مارچ 2025 01:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پرتنقیدکرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔ اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں عدم شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، لیکن پی ٹی آئی کے لیے ملکی سلامتی اور امن کی کوئی اہمیت نہیں۔۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے اور اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کچھ نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔ علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا شرکت کرینگے۔

عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کواعتماد میں لیے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔

Khwaja Asif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)