Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
18 Ramadan 1446  

ٹرمپ کا کل روسی صدر پیوٹن سے بات کرنے کا اعلان

جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے بات چیت کروں گا، ٹرمپ
شائع 2 دن پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے کل بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر کو جنگ بندی کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے بات چیت کروں گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق روس نہیں چاہتا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار کرے، یوکرین کے کچھ حصہ پر روسی قبضہ کی تجویز شامل ہے، زاپوریژیا نیوکلیئر پلانٹ کا کنٹرول بھی بات چیت میں شامل ہوگا۔

امریکی صدر نے اپنی منوانے کیلئے عدلیہ سے بھی ٹکر لے لی

ترک صدر کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کہ کیا ہم یہ جنگ روک سکتے ہیں، شاید جنگ رکوادیں یا شاید نہ رکواسکیں، لیکن میں سمجھتا ہوں ہمارے پاس بہت اچھا موقع ہے۔

Donald Trump

Vladimir Putin