Aaj News

منگل, مارچ 18, 2025  
17 Ramadan 1446  

غیرمتعلقہ افراد کو سیاست سونپ دی گئی، جن کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف

لاپتہ افراد کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، وزیر دفاع کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2025 09:10am

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کہ جب عبدالمالک بلوچستان کے وزیراعلیٰ بنے تو سیاست میں اچھا موڑ آیا، پھر غیرمتعلقہ افراد کو سیاست سونپ دی گئی، جن کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، لاپتہ لوگوں کو رہا کیا گیا تو وہ دو دن بعد ہی ان ہی کالعدم تنظیموں میں شامل ہوگئے، کل اجلاس میں مسنگ پرسن پر بھی بات ہونی چاہیے، کسی کو لاپتہ کرنے کی حمایت نہیں کرتا لیکن کوئی قانون ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان دہشت گردی کی مذمت کیوں نہیں کرتا، وہ آج بھی 30 ہزار کی بلندی سے نیچے نہیں آیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب عبدالمالک بلوچستان کے وزیراعلیٰ بنے تو سیاست میں اچھا موڑ آیا، 2 سال بعد غیرمتعلق افراد کو سیاست سونپ دی گئی، ہمیں اس اقدام کی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے، وہ بڑے لوگ ہیں، نئی نسل سے ان کا رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، کابل میں بیٹھے افراد میں خلوص کی کمی ہے۔

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister