Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال ، تربیلہ میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک گر گئی

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں 50 فیصد کمی ، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ
شائع 17 مارچ 2025 02:48pm

آبی ذخائر میں تشویشناک صورتحال، دریائے سندھ میں پانی کی سطح 50 فیصد سے کم ہوگئی، تربیلہ اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے جس فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تربیلہ ڈیم میں پانی کی سنگین صورتحال ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔ تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ گیا جبکہ1402فٹ ڈیڈ لیول ہے، پانی کی آمد میں بھی کمی ، 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

چین نے تربیلا ڈیم کا کام دوبارہ شروع کر دیا، مزدوروں میں خوشی کی لہر

وزیراعظم عمران خان کا دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ

بھارت کا دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کا اعلان

تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی ہوگئی تربیلہ ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔

تربیلہ ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلہ ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ۔

ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1402 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2فٹ باقی ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ.1403.85 فٹ تک پہنچ گیا۔

ڈیم ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

Tarbela Dam

Indus River

dead level