Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا
شائع 15 مارچ 2025 05:58pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پہلی کارروائی ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

جگہ جگہ خون کے نشانات، بموں اور گولیوں کے بکھرے خول: جعفر ایکسپریس کے اطراف تباہی کے مناظر آج بھی واضح

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شہید ہو گئے۔

افغانستان کی طالبان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سراج الدین حقانی وزارت داخلہ کے عہدے سے مستعفی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

KPK

Dera Ismail Khan

TTP

security forces operation

Mohmand

Khawarij