Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

کرکٹر کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر بڑی چوری کی واردات

چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، ذرائع
شائع 15 مارچ 2025 02:23pm

پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر بڑی چوری کی واردار ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹر اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ چور دن دہاڑے سولر اتار کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے تھے۔

کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل لگوایا تھا اور آج چور لے گیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری

یس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ فارم ہاؤس کے کوچ کاشف محمود کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس تاحال چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

Fathers

Kamran Akmal

farm house

solar panel stolen