دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، ملک کے اندر ہوں یا باہرچھوڑا نہیں جائے گا، حنیف عباسی
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، ملک کے اندر ہوں یا باہرچھوڑا نہیں جائے گا، ہمسایہ ملک افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے جعفرایکسپریس کے ہرشہید کے خاندان کو 52 لاکھ کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے.
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں سی پیک کھٹک رہا ہے، دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ جتنے دہشت گرد پاکستان میں ہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کردیا ہے۔
وزیرریلوے نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کے ہر شہید کے خاندان کو 52 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ریلوے کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں۔