افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کر گئی
افغان کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ نے اس مشکل گھڑی میں گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی۔
رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو افسوسناک خبر سنائی۔
افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔
پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’میرے بھائی حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔
افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔
Died
daughter
hazratullah zazai
مقبول ترین