رپورٹر کا مائیک چہرے سے ٹکرانے پر ٹرمپ کا غصے سے ’گھورنا‘ سوشل میڈیا پر وائرل
جوائنٹ بیس اینڈریوز میں بریفنگ کے دوران ایک خاتون رپورٹر کا مائیکروفون غلطی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے سے ٹکرایا تو ٹرمپ کے غصے بھرے انداز سے رپورٹ کو گھورنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی سے روانہ ہونے والے تھے اور غزہ کی صورتحال سے متعلق سوالات کے جواب دے رہے تھے۔
تاہم اس دوران اچانک رپورٹر نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا اور مائیک ٹرمپ کے چہرے پر لگا جس کے بعد امریکی صدر غضبناک انداز سے گھور کر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔
تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹرمپ نے صبر اور غصے پر قابو پاتے ہوئے خاتون رپورٹر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج آپ نے ٹیلی وژن پر ایسا کیا، آپ خبروں کی بڑی اسٹوری بن جائیں گی۔
ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنیوالے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ٹرمپ کا ردعمل تیزی سے میمز میں تبدیل ہو گیا اور سوشل میڈیا پر انہوں نے صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے خاتون رپورٹر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطابلہ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’مائیک پر کوئی زہریلا مادہ لگا ہوسکتا ہے لہذا اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔
Comments are closed on this story.