Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کیخلاف گھیرا تنگ: لیپ ٹاپس سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا بھی ریکور کرلیا جائے گا، ایف آئی اے

پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی
شائع 15 مارچ 2025 06:14pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنک ہوگیا، پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد کئے گئے لیپ ٹاپس سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا بھی ریکور کرلیا جائے گا۔

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مانگتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے ارمغان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع ساؤتھ میں درج ہیں۔

گذشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

جمعے کے روز انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ارمغان کے لیپ ٹاپس کی فارنزک جانچ جاری

علاوہ ازیں، مصطفیٰ قتل کیس میں بڑی پیشرفت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سی آئی اے پولیس نے تفتیش کے دوران ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والے 63 لیپ ٹاپس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق، سائبر کرائم ونگ نے ان لیپ ٹاپس کی جانچ شروع کر دی ہے، جس میں ڈیٹا اور ریکارڈ کی تفصیلی اسکرونٹی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ ان لیپ ٹاپس کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا اور ان پر کون سے اکاؤنٹس چلائے جاتے تھے۔

اس حوالے سے ایک لیپ ٹاپ اور تین موبائل فونز کو مزید فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کسی بھی لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حذف کیا گیا ہے تو اسے بھی ریکور کر لیا جائے گا۔ تفتیشی عمل جاری ہے اور مزید پیش رفت متوقع ہے۔

Mustafa Murder Case

Armaghan