Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

بھارت، گھر کے باہر بیٹھے سحری کا انتظار کرنیوالا شخص فائرنگ سے قتل

فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کیا
شائع 15 مارچ 2025 10:09am

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں رات کے وقت گھر کے باہر بیٹھے شخص کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ حارث کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اپنے گھر کے بیٹھے گولیاں مار کر فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور نوجوان کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ تحقیقات کے بعد ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوست کی سالگرہ کے لیے 21 لاکھ کی گاڑی چرانے والا چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، اور یہ سارا واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار چار افراد کو کئی بار حارث پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پولیس فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزمان کو پکڑا جا سکے۔

اے ایس پی میانک پاٹھک نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھر بھی ہم تمام چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ کے خاندان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

india

Murder

Bikes

4 men

gun down 25 year old

waiting

Ramzan 'sehri

aligarh