Aaj News

جمعہ, مئ 23, 2025  
25 Dhul-Qadah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کاکامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن
شائع 14 مارچ 2025 11:20pm

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آج (جمعہ) سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یعنی فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشاورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، خوارج کو شکست ہوگی۔

pakistan army

DG ISPR

Terrorism in Pakistan

Opretaion