Aaj News

ہفتہ, مارچ 15, 2025  
14 Ramadan 1446  

سجل علی ڈرامے کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

معروف اداکارہ ڈراموں میں کام کرنے کے لئے اپنی مرضی کا معاوضہ طے کرتی ہیں
شائع 14 مارچ 2025 10:49pm

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کم عرصے میں بالی اور لالی وڈ میں بھی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

سجل علی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے اپنی مرضی کا معاوضہ طے کرتی ہیں اور پروڈیوسرز کو بھی ڈرامے کی کامیابی کا اتنا یقین ہوتا ہے وہ سجل علی کو منہ مانگے داموں میں سائن کرلیتے ہیں۔

سجل علی یا ان کے کسی پروڈیوسرز نے معاوضے پر کبھی بات نہیں کی لیکن سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سجل علی کسی بھی سیریز میں فی قسط 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں۔

سجل علی کو انارکلی روپ میں دیکھ کر پرستار حیران رہ گئے

کسی بھی ڈرامے میں سجل علی کی موجودگی اس ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت بن جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سجل علی پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کی پہلی چوائس بن گئی ہیں۔

بے تحاشا کام کی آفرز کے باوجود سجل علی اسکرپٹ، کہانی اور اس میں اپنا کردار جانے بغیر پیشکش قبول نہیں کرتیں۔

سجل علی بھارتی فلم اسٹار پرابھاس کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی؟

عمومی طور پر ایک ڈراما سیریز 25 سے 35 اقساط پر محیط ہوتی ہے۔ اس طرح مکمل معاوضہ 20 لاکھ تک بھی ہوسکتا ہے۔

سجل علی 2011ء میں ڈرامہ سیریل ”محمود آباد کی ملکائیں“سے فنی سفرکاآغازکرنے والی سجل علی اب تک بے شمارڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،”محمودآبادکی ملکائیں“ کوہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس ”سکس سِگما پلس“نے پروڈیوس کیاتھا۔

Pakistani Actress

SAJAL ALI