Aaj News

ہفتہ, مارچ 15, 2025  
14 Ramadan 1446  

جعفر ایکسپریس دہشتگردی میں پاکستان کا نام لینے پر بھارت بوکھلا گیا

پاکستان پر بھارتی الزامات، دہشت گردی کے اصل مرکز کو دنیا جانتی ہے
شائع 14 مارچ 2025 03:18pm

جعفر ایکسپریس دہشتگردی واقعے میں پاکستان کا نام لینے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا تھا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عسکری مدد فراہم کرتا ہے۔

جس پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کو بیان دینا پڑگیا، انہوں نے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے۔ پاکستان کو انگلیاں اٹھانے اور اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈالنے کے بجائے اندر کی طرف دیکھنا چاہیے۔

سانحہ جعفر ایکسپریس؛ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر منظرعام پر

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے مہلک حملے کے بعد سامنے آیا، جس میں 21 مسافر جاں بحق ہوئے۔ اس حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا تھا کہ ہمیں اس حملے میں افغانستان سے ہونے والی مشکوک کالز کے ثبوت ملے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی غیر مستحکم کر رہا ہے۔

کراچی : جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف تکریم شہدا فاؤنڈیشن کی پاکستان زندہ باد ریلی

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا بلوچستان لبریشن آرمی جیسے گروہوں کی تعریف کرکے دہشت گردوں کو جواز فراہم کر رہا ہے۔ یہ تنظیمیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بھارتی ایجنسیوں کی مدد سے کام کر رہی ہیں۔’ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارت کی ان سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، ٹرین ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے

شفقت علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افغان شہریوں کو غیر معمولی سہولیات دی تھیں، لیکن مستقل قیام کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ’افغان سٹیزن کارڈ‘ رکھنے والے افراد پاکستان میں غیر قانونی تصور کیے جائیں گے، اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

india

پاکستان

بلوچستان

jafar express train attack