Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی

مسجد محراب کے پاس ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا تھا، دھماکا نماز سے تھوڑی دیر پہلے ہوا، ڈی پی او
شائع 14 مارچ 2025 02:27pm

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیرعبداللہ ندیم زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔

ڈی پی او لوئر وزیرستان آصف بہادر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر دھماکا ہوا، مسجد محراب کے پاس ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا تھا، دھماکا نماز سے تھوڑی دیر پہلے ہوا۔

آصف بہادر نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا، مولانا عبداللہ ندیم سمیت اب تک 4 افراد زخمی لائے گئے ہیں، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

South Waziristan

Blast

mosque blast