یہ پھل ڈپریشن کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر سکتا ہے، تحقیق
ذہنی دباؤ اور اداسی آج کی تیز رفتار زندگی کا ایک عام مسئلہ بن چکے ہیں۔ اگر آپ بھی موڈ میں بہتری کے لیے قدرتی طریقہ تلاش کر رہے ہیں تو خوشخبری یہ ہے کہ کینو یا اورنج آپ کی مدد کر سکتا ہے! حالیہ تحقیق کے مطابق، روزانہ ایک کینو کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
کینو اور دماغی صحت، حیرت انگیز دریافت
ہارورڈ میڈیکل اسکول کے انسٹرکٹر راج مہتا کی قیادت میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ کینو ہمارے نظامِ ہاضمہ میں ’فیکالی بیکٹیریم پروسنٹزی‘ نامی مفید بیکٹیریا کی افزائش کو بڑھاتا ہے۔ یہ بیکٹیریا سیروٹونن اور ڈوپامائن جیسے نیوروٹرانسمیٹرز کی پیداوار پر مثبت اثر ڈالتے ہیں، جو خوشی اور سکون کے احساس کو فروغ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین معدے کو’دوسرا دماغ’ بھی کہتے ہیں۔
ایک جادوئی پھل جسے کھانے سے خوبصورت بچے پیدا ہوتے ہیں
ماہرین کے مطابق، کینو کے یہ فوائد خاص طور پر سِٹرَس پھلوں سے جُڑے ہوئے ہیں۔ حیران کن طور پر، دیگر پھل جیسے سیب اور کیلا دماغی صحت پر ایسا اثر نہیں ڈالتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تحقیق کے نتائج مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تاکہ خوراک اور ذہنی صحت کے تعلق کو مزید بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے۔

ڈپریشن اور جدید دور کا چیلنج
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، دنیا بھر میں 28 کروڑ سے زیادہ افراد ڈپریشن کا شکار ہیں، اور تقریباً 70 فیصد افراد ابتدائی علاج سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ اس لیے متبادل اور قدرتی علاج کی تلاش جاری ہے، اور کینو جیسا آسان اور قدرتی حل ایک امید کی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔
کینو نہ صرف کھانے میں مزیدار ہوتا ہے بلکہ اسے مختلف طریقوں سے اپنی خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ ناشتے میں تازہ کینو کھائیں، کینو کا تازہ جوس پیئیں (بغیر چینی کے)، سلاد یا اسموتھیز میں شامل کریں، اور کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر استعمال کریں۔
پھل یا گری دار میوے، دن کا آغاز کس سے کرنا چاہیے؟
ایک کینو کھائیں اور زندگی کو خوشگوار بنائیں
یہ تحقیق اگرچہ ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن ایک بات یقینی ہے، قدرتی غذائیں ہماری جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ تو کیوں نہ آج ہی اپنی خوراک میں ایک کینو شامل کریں اور اپنی زندگی میں خوشی اور توانائی بڑھائیں۔
Comments are closed on this story.