Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

دریائے سندھ پر نئی کینالز کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری

لاڑکانہ میں متنازع کینالز کے خلاف لاء کالج کے طالبعلموں کا احتجاجی مظاہرہ
شائع 13 مارچ 2025 07:31pm

دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، متنازعہ کینالز کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں

خیرپور میں سندھو دریا سے چھ کینال نکالنے کے خلاف طلبہ سڑکوں پرنکل آئے،مظاہرین نے ریلی کے بعد مہران ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔

نوشہروفیروز کے صحافی بھی دریائے سندھ پر کینالز بننے کے منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، صحافیوں کا کہنا ہے کہ سندھو دریا ہماری ریڈ لائن ہےکسی قیمت پر کینالز نہیں بننے دیں گے۔

دریائے سندھ پر نہریں بنانے کے خلاف اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج

مٹیاری میں متنازع کینالز کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، وکلا نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے۔

لاڑکانہ میں بھی متنازع کینالز کے خلاف لاء کالج کے طالبعلموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

sindh

Journalists' Protest

Students protest

New Canals