Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
21 Shawwal 1446  

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، لینڈنگ کے دوران پہیہ جام ہوگیا

پرواز نے دوسرے پہیہ پر لینڈنگ کی
شائع 13 مارچ 2025 05:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرواز کے ایک پہیہ جام ہوگیا، پرواز نے دوسرے پہیہ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ لینڈنگ کے دوران پرواز کٓا ایک پہیہ جام ہوگیا، پرواز نے دوسرے پہیہ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رن وے پر پرواز کا پہیہ متاثرہوا۔ گزشتہ پی آئی اے کی پرواز کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔ پی آئی اے فلائٹ سیفٹی ، سول ایوایشن نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہاز نے لاہورمیں بحفاظت اور ہموار لینڈنگ کی، حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی۔

karachi

PIA Flight

lahore airport