Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

ٹانک؛ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

ناکامی پرخوارج نے ایک بارود سے بھری گاڑی دیوارسےٹکرا دی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 13 مارچ 2025 10:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے خوارج کا مقابلہ کیا، حملہ آور کو مؤثر طریقے سے چیک پوسٹ کی طرف بڑھنے سے روکا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پرداخلے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا۔ چیک پوسٹ پرخارجیوں نے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سانحہ جعفر ایکسپریس؛ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر منظرعام پر

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ناکامی پرخوارج نے ایک بارود سے بھری گاڑی دیوارسےٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

security forces

Tank