مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی
مینگورہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 179 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث بعض مقامات پر لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
earthquake
Swat
مقبول ترین
Comments are closed on this story.