Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

راولپنڈی میں دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ، منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا
شائع 13 مارچ 2025 12:02am

راولپنڈی میں دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا، منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا۔

راولپنڈی کے تھانہ پیرو دہائی کے علاقے فوجی کالونی میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا، مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، مقتولین کی شناخت عبدالسلام اور عبدالباقی کے نام سے ہوئی۔

ایبٹ آباد اور صوابی میں فائرنگ کے واقعات، تین افرادجاں بحق

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ، منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنا لیا

پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا، منشیات فروشوں کی طرف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا، منشیات فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو یرغمال بنا لیا، جسے سی ڈی ٹی نے آپریشن کرکے بازیاب کرالیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے تھانہ پھلگراں کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے اڈے پر کارروائی کی منشیات فروشوں نے اچانک پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں نے ایک پولیس جوان کو یرغمال بناکرشدید تشدد کا نشانہ بنایا، سینئر پولیس افسران بھی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

بعد ازاں سی ڈی ٹی نے یرغمال اہلکار کو بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا اور اسے بازیاب کرالیا، پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

rawalpindi

Murder

Punjab police

rawalpindi police