کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنیوں کےعلاج کے لیے تکنیکی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنیوں میں ٹی بی کے جراثیم (مائیکو بیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس) کی موجودگی کے بعد ہتھنیوں مدھوبالا اور ملائکہ کی صحت اور علاج کی نگرانی کے لیے تکنیکی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ماہرین کے مطابق سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کی ہلاکت کے بعد پوسٹ مارٹم میں ٹی بی کے جراثیم کی تصدیق کے بعد مدھو بالا اور ملکہ کی مزید جانچ جاری ہے، علاج کے ممکنہ طریقے زیر غور ہیں، جبکہ مدھوبالا اور ملکہ دیگر جانوروں سے الگ تھلگ ہیں۔
دونوں ہتھنیوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے، سفاری پارک کے تمام عملے کو ٹی بی میں کلیئر قرار دیا گیا، پارک میں سخت حفاظتی اقدامات اور معمول کے مطابق اسکریننگ شیڈول نافذ کر دیا گیا۔
کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی
کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے ہتھنیوں مدھو بالا اور ملکہ کی صحت اور علاج کی نگرانی کے لیے تکنیکی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجا پکسا، ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین حیوانات شامل ہیں۔
ماہرین کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے، کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی،علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔
ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کے لیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفاری پارک میں ٹی بی کے کیسز کے بعد سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔
سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
یادرہے کہ کراچی کے سفاری پارک میں گذشتہ برس 8 دسمبر کو ہتھنی سونیا ٹی بی کے باعث مرگئی تھی، سونیا کی عمر 22 سے 23 سال تھی، سونیا کی موت اچانک رات میں ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں، جبکہ چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.