Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

ایبٹ آباد اور صوابی میں فائرنگ کے واقعات، تین افرادجاں بحق

ایبٹ آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا، صوابی میں دیور نے بھابھی کو گولیاں مار دیں
شائع 12 مارچ 2025 04:52pm

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، صوابی میں دیور نے بھابھی کو گولیاں مار دیں۔

ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں مسلم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں مسلم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان گاڑی میں سوار تھے،لاشیں حویلیاں اسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس کے مطابق فائرنگ وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں چیئرلفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی

ادھر کے پی کے ضلع صوابی میں تھانہ ٹوپی کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کی جان لے لی۔

صوابی میں افسوسناک واقعہ، والد نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق صوابی میں تھانہ ٹوپی کی حدود میں دیور کی فائرنگ سے بھابی جاں بحق ہو گئی، وادات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اپستال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

firing

KPK

Murder

KPK Police